ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 میزائلوں سے حملہ ہوا ہے، اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں سائرن گونجنے لگے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب، یروشلم اور شیرون میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جہاں دھماکے سنے گئے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیے جانیوالے اسرائیلی ائر بیسیز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان نے قرآن مجید کی سورہ البقرہ کی آیت سے اپنے بیان کا آغاز کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی تم پر حملہ کرے تو اسی انداز سے جواب دو۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے بتدریج جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران و عراق کا سفر نہ کریں، امریکی شہریوں کے لیے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری
اس سے قبل ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف عنقریب بڑی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے اسرائیلیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جان بچاتے ہوئے فوراً حیفا اور تل ابیب چھوڑ دیں۔





