پہلگام واقعے کے بعد ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ، غیر ملکی پروازوں کی نگرانی سخت

ایران میں پھنسے 150 پاکستانی خصوصی پرواز میں اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ایران میں پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9552 پیر کی شب ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایرانی فضائی حدود بند ہونے کے باعث پاکستانی زائرین کو سڑک کے ذریعے ایران سے اشک آباد منتقل کیا گیا، جہاں پہلے سے قومی ایئر لائن کی ایئربس طیارہ ان کا منتظر تھا۔ پرواز میں 150 سے زائد زائرین کے ساتھ ساتھ پاکستانی سفارتی عملے کے اہلِ خانہ بھی شامل تھے۔

یہ خصوصی پرواز وزارتِ خارجہ کی درخواست پر پی آئی اے نے فوری طور پر پشاور سے روانہ کی تھی تاکہ جنگ زدہ علاقے میں موجود پاکستانی شہریوں کو بحفاظت نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں راستے بند، ہزاروں پاکستانی شہری پھنس گئے

حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور وزارتِ خارجہ کی مشترکہ کوششوں سے یہ اہم انسانی مشن کامیابی سے مکمل کیا گیا، جبکہ مسافروں نے وطن واپسی پر سکھ کا سانس لیا۔

Scroll to Top