زندہ ہوں اور جان قربان کرنے کو تیار ہوں، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کا بیان سامنے آ گیا

زندہ ہوں اور جان قربان کرنے کو تیار ہوں، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کا بیان سامنے آ گیا

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کے زندہ ہونے کی تصدیق ایرانی میڈیا اداروں نے کر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق این کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی نہ صرف زندہ ہیں بلکہ بہتر حالت میں ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق شمخانی نے ایک پیغام میں کہا وہ زندہ ہیں اور اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مشیر علی شمخانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فتح کا دن قریب ہے ایران کا نام تاریخ میں ہمیشہ کی طرح امر رہے گا۔

مشیر علی شمخانی نے پیغام ایران کی قیادت اور عوام کے نام ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بھیجا ہے۔

13 جون کو علی شمخانی کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

حملے کے بعد علی شمخانی کو تہران کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار، جنیوا میں اہم سفارتی ملاقات آج متوقع

اس سے پہلے میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ علی شمخانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو چکے ہیں تاہم ایرانی میڈیا ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے شمخانی کے زندہ اور ہوش میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Scroll to Top