ایران نے امریکا کی مذاکرات کی درخواست مسترد کر دی

Pakistan SCO Summit 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے  امریکا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی خبررساں ادارے کو دیے گئے بیان میں عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکیوں نے مذاکرات کی درخواست کی اوراور ہمارا جواب تھا ’’نہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے متعلق اندازِ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ واشنگٹن پہلے ہی اس جنگ میں ملوث ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کہ ایران اسرائیل جنگ میں مبینہ شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اب مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں رہی۔

عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے مطالبات شروع ہو چکے ہیں اور یہ آوازیں مستقبل میں مزید بلند ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: زندہ ہوں اور جان قربان کرنے کو تیار ہوں، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کا بیان سامنے آ گیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقطی نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنے دفاع میں مصروف ہیں اور یہ دفاع جاری رہے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top