چین اب ایران سے تیل خرید سکتا ہے اور اُمید ہے امریکہ سے بھی خریدے گا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اب ایران سے تیل خرید سکتا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ امریکا سے بھی بڑی مقدار میں خام تیل کی خریداری کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے اور اُنہیں اُمید ہے کہ چین امریکا سے بھی بڑی مقدار میں تیل خریدے گا، یہ سب ممکن بنانا میرے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

ان کے بیان کا پس منظر حالیہ شپنگ ڈیٹا پر مبنی رپورٹ ہے، جس کے مطابق ایران کی تیل کی تقریباً 90 فیصد برآمدات چین کو جارہی ہیں،جو کہ ماہانہ اوسطاً 43 ملین بیرل بنتی ہے۔ یہ چین کی مجموعی خام تیل کی درآمدات کا تقریباً 13.6 فیصد ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایران کے خام تیل اور کنڈینسیٹ کا تقریباً 65 فیصد حصہ چین پہنچتا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ چین نہ صرف ایران کے لیے سب سے بڑا خریدار ہے بلکہ خلیجی خطے میں اس کے اسٹریٹجک مفادات بھی مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کبھی مجھے سی ایم ہاؤس بلایا گیا؟ کبھی میرے حلقے کے مسائل سنے گئے؟پی ٹی آئی ایم پی اےآصف محسودکا شکوہ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں امریکا ایران سے پابندیاں نرم کرتا ہے یا دوطرفہ تعلقات میں بہتری آتی ہے، تو چین ایک بار پھر امریکی توانائی مارکیٹ کا بڑا خریدار بن سکتا ہے، جو کہ عالمی توانائی کے توازن پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔

Scroll to Top