ایران نے جوہری پروگرام بحال کیا تو سخت جواب دیا جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر ایران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسرائیل فوری اور سخت کارروائی کرے گا۔

نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل اپنے وجود اور خطے کے امن کے لیے کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری طاقت بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسرائیل نے دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملے ایرانی جوہری پروگرام کو نہیں روک سکیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیلی وزیراعظم کے یہ بیانات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں ایران نے کہا تھا کہ وہ اپنا جوہری پروگرام ہر صورت جاری رکھے گا، چاہے کوئی بھی رکاوٹ ہو۔ اس کشیدگی کے باعث خطے میں حالات مزید نازک ہو گئے ہیں۔

Scroll to Top