خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو، چارسدہ سب سے زیادہ متاثر

لکی مروت میں ڈینگی کا پہلا کیس سامنے آ گیا

لکی مروت: ضلع لکی مروت میں رواں سال کا پہلا ڈینگی کیس سامنے آ گیا ہے، جس کے بعد محکمہ صحت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں مچھر مار اسپرے کا آغاز کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مریض کا تعلق شیر خان کلے، کوٹ کشمیر سے ہے۔ کیس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کی ٹیمیں فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئیں اور متاثرہ مریض کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نہ صرف اسپرے کیا گیا، بلکہ آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لاروا تلفی کا خصوصی آپریشن بھی کیا گیا تاکہ ممکنہ خطرات کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایم ڈی سی کا بڑا فیصلہ: ایم ڈی کیٹ صرف ڈومیسائل کی بنیاد پر ہوگا

محکمہ صحت نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ ڈینگی سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

Scroll to Top