پی ایم ڈی سی کا بڑا فیصلہ: ایم ڈی کیٹ صرف ڈومیسائل کی بنیاد پر ہوگا

پشاور: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نئی پالیسی کے مطابق امیدوار اب صرف اپنے متعلقہ صوبے اور ڈومیسائل کی بنیاد پر ہی ایم ڈی کیٹ کا امتحان دے سکیں گے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق اب کسی امیدوار کو دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے کی اجازت نہیں ہوگی، اور تمام امیدواروں کو اپنے صوبے کے مختص کردہ سنٹر میں ہی امتحان دینا ہوگا۔

ہدایات میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایف ایس سی پری میڈیکل میں کم از کم 65 فیصد نمبرز کا حصول لازمی ہوگا۔ تاہم ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شرکت کے لیے کسی خاص تعلیمی اہلیت کی شرط نہیں رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں تعلیم کے بجٹ میں 11 فیصد اضافہ، ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کی تعمیر شامل

بین الاقوامی سطح پر صرف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک ٹیسٹ سنٹر قائم کیا جائے گا، اور اس کے علاوہ دنیا بھر میں کہیں بھی امتحانی سنٹر موجود نہیں ہوگا۔

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کا سلیبس بھی اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے، جس سے امیدوار رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top