پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ارب روپے مالیت کے مزید مشکوک بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے ایک ارب روپے کی نقد رقم کے علاوہ ملزمان کے گھروں سے 3 کلو سونا اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی ہے۔ کارروائی کے دوران 77 پرتعیش گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
نیب کی جاری کردہ ریکوری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور میں مجموعی طور پر 109 جائیدادیں سیل کی گئی ہیں۔
ان میں 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے، 2 کمرشل پلاٹس، 30 رہائشی گھر، 12 دکانیں، 25 فلیٹس اور 175 کنال زرعی اراضی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: اسپیکر اسمبلی نے ریڈ زون کی حدود محدود کرنے کا حکم دے دیا
نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسکینڈل کی چھان بین جاری ہے اور تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مزید گرفتاریاں اور اثاثہ جات کی برآمدگی متوقع ہے۔





