مہنگائی اور ٹیکسوں نے صوبائی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، شگفتہ ملک

پشاور: سابق ایم پی اے شگفتہ ملک نے بجٹ کی منظوری کے بعد پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں عوام کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا، جبکہ مزدوروں اور سرکاری ملازمین پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد ملک بھر میں عوامی احتجاج شروع ہو چکا ہے کیونکہ مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے، اور اب نئے ٹیکسز نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شگفتہ ملک کے مطابق بجٹ کی منظوری ایک آئینی ضرورت تھی، کیونکہ اگر یہ منظور نہ ہوتا تو پورا صوبائی نظام مفلوج ہو جاتا اور ایک پائی بھی خرچ نہ کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی اجلاس، آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور، سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کردی

انہوں نے موجودہ سیاسی منظرنامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالات اس بات کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں کہ عمران خان عملی طور پر مائنس ہو چکے ہیں۔

Scroll to Top