پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور دنیا بھر میں تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان سفارتکاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے اور مذاکرات کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا آم کی ایکسپورٹ کا ہدف بڑھا کرسوا لاکھ ٹن مقرر

انہوں نے خاص طور پر غزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Scroll to Top