تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ، بجلی کی پیداوار 2613 میگاواٹ تک پہنچ گئی

خیبرپختونخوا میں نچلے درجے کے سیلاب کا خطرہ، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا

خیبرپختونخوا کے مختلف دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم بڑے آبی ذخائر اور دریاؤں کی سطح خطرناک حد سے کم ہے۔

فلڈ سیل کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 87 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 55 ہزار 200 کیوسک ہے۔

دریائے سندھ کے خیرآباد مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 6 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو نچلے درجے کے سیلاب کی علامت ہے۔

دریائے ادیزئی میں پانی کا بہاؤ 39 ہزار 100 کیوسک، دریائے کابل کے نوشہرہ مقام پر 51 ہزار 100 کیوسک اور ورسک پر 42 ہزار 21 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

دریائے سوات میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، چکدرہ میں 10 ہزار 213 کیوسک اور خوازہ خیلہ میں 8 ہزار 662 کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کا نظام درہم برہم

فلڈ سیل نے مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

عوام کو بھی دریاؤں کے کنارے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top