ایبٹ آباد: حبیب اللہ کالونی سے گھریلو ملازمہ کی تشدد زدہ لاش برآمد

ایبٹ آباد: ماڈل تھانہ میرپور کی حدود حبیب اللہ کالونی میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق، مقتولہ اقرا کا تعلق گلیات کی یونین کونسل نگری بالا سے ہے۔

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ گزشتہ ایک سال سے حارث لطیف کے گھر میں گھریلو ملازمہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں :جرگہ نظام کی بحالی پر مشاورتی اجلاس طلب ،قبائلی اضلاع کے منتخب نمائندوں کو شرکت کی دعوت

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top