بنوں،جانی خیل میں دہشت گردوں کی جرگے پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،4زخمی

ضلع بنوں کے تھانہ جانی خیل کی حدود میں قبائلی جرگے پر دہشت گردوں کے حملے میں شخص جاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سردی خیل گائوں میں زمین کے تنازعے پر جاری تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے جرگے کا محاصرہ کیا اور جرگے میں شریک قبائلی رہنما ملک عیدنواز خان کو دہشت گردوں نے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

جرگے کے شرکاء کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور دہشت گردوں نےشرکاء پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں : قبائلی اضلاع میں جرگہ نظام کی بحالی،اجلاس میں شرکت کیلئے قبائلی منتخب نمائندوں کو خط

فائرنگ کے نتیجے میں ایک بزرگ شہری بہادر جان سکنہ سردی خیل جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Scroll to Top