خیبرپختونخوا میں گرمی یا بارش؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی سامنے آ گئی

چلاس آج پاکستان کا گرم ترین علاقہ رہا، درجہ حرارت نے 28 سالہ حد پار کر دی

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس آج ملک کا گرم ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت ساڑھے 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ جنگ کی ویب سائیٹ پر شائع خبر کے مطابق محکمہ موسمیات کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ آج چلاس میں گرمی کا 28 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 17جولائی 1997ء کو یہاں 47 اعشاریہ 7 کا بلند ترین درجہ حرارت تھا۔

اعلامیے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مسلسل درجہ حرارت زائد رہ رہا ہےجو کہ برف اورگلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دوسرا ون ڈے: بنگلا دیش نے سری لنکا کو 16 رنز سے شکست دیدی

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے قریبی علاقوں میں اچانک طغیانی جیسے واقعات ہوسکتے ہیں۔

Scroll to Top