ایبٹ آباد، 13 سال کی بچی سے زیادتی و قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد، 13 سال کی بچی سے زیادتی و قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم حارث لطیف کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت یہ کارروائی عمل میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق اس کی 13 سال کی بچی کچھ عرصے سے حبیب اللہ کالونی سٹریٹ نمبر 9 میں ملزم حارث لطیف کے گھر بطور ملازمہ کام کر رہی تھی جسے گزشتہ رات ملزم نے تشدد کر کے قتل کر دیا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم بچی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: حبیب اللہ کالونی سے گھریلو ملازمہ کی تشدد زدہ لاش برآمد

پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور زیادتی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا، چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 53 کے تحت بھی قانونی کارروائی شروع کر دی گی ہے۔

ایبٹ آباد کے علاقے حبیب اللہ کالونی میں ایک افسوسناک واقعے میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت اقرا کے نام سے ہوئی ہے، جو گلیات کی یونین کونسل نگری بالا کی رہائشی تھی۔

Scroll to Top