پاکستانی کھلاڑیوں نے سات میڈلز جیت کر قوم کے دل جیت لیے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور سات میڈلز جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے نہ صرف میڈلز جیتے بلکہ پوری قوم کے دل بھی جیت لیے ہیں۔

وزیراعظم نے انڈر 15 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے والے نعمان خان اور انڈر 13 کیٹیگری کے فاتح سہیل عدنان کو خصوصی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہبازشیرف نے احمد ریان خلیل اور ماہ نور علی کو سلور میڈلز جیتنے پر سراہا اور کہا کہ پوری قوم کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے اور دعا ہے کہ ان کی کامیابیوں کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے۔

وزیراعظم نے نیٹ بال ٹیم کی اس تاریخی کامیابی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی یہ کامیابیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہیں۔

جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں منعقدہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 میں بھی پاکستان نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

فائنل میچ میں قومی ٹیم نے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی، پاکستان کا شاندار آغاز، ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست

یہ چیمپیئن شپ 27 جون سے 4 جولائی تک جاری رہی جس میں 11 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔

Scroll to Top