پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے دائیں کندھے کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا ہے۔
قومی کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمدللہ سرجری کامیاب رہی اب ری ہیب اور ریکوری کا مرحلہ شروع ہوگا۔
قومی کرکٹر شاداب خان نے ایکس پوسٹ میں اپنی جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی۔
سرجری کے بعد شاداب خان کو مکمل طور پر فٹ ہونے میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے جس دوران وہ ہر قسم کی کرکٹ سے دور رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ بنگلہ دیش سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا
شاداب خان انجری کے باعث پہلے ہی قومی ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی واپسی رواں سال کے آخر تک متوقع ہے۔





