لاہور سے اسکردو جانیوالی نجی پرواز کو پرندہ ٹکرانے پر ہنگامی لینڈنگ، 149 مسافر بحفاظت اف لوڈ

لاہور سے اسکردو کی جانب روانہ ہونے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کے دوران پرندے سے ٹکرانے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد طیارے کو فوری طور پر واپس لاہور لینڈ کرا لیا گیا۔

ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں، جس کے پیش نظر حفاظتی وجوہات کی بنا پر پرواز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ لاہور پہنچنے پر تمام 149 مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پرواز کی روانگی کے بعد ہی برڈ اسٹرائیک کا پتہ چلا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری ایکشن لیا گیا۔ اسکردو کے لیے نئی پرواز کے حوالے سے ایئر لائن انتظامات کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برڈ اسٹرائیک ایک عام حادثہ ہے لیکن اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ طیارے کی حفاظت اور مسافروں کی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

Scroll to Top