ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری (ہلالِ امتیاز ملٹری) نے مظفرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج اور کشمیری عوام کے درمیان مضبوط تعلق کا اظہار واضح طور پر دیکھنے میں آیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور سول سوسائٹی کے درمیان ایک تفصیلی سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جس میں شرکاء نے قومی سلامتی، کشمیر کی حیثیت، اور علاقائی صورتحال سے متعلق اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے
نشست کے دوران شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔‘‘
شرکاء نے نعرے لگائے،’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ اور ’’کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے، آج بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔‘‘
کشمیری ثقافت کا محبت بھرا اظہار
شرکاء نے پاک فوج سے اظہار محبت کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کو کشمیری ثقافتی لباس پیش کیا، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور حب الوطنی ناقابل فراموش ہے۔
بھارتی جارحیت کے خلاف خراج تحسین
ملاقات کے دوران بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کشمیری عوام کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہتی ہے، اور کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔





