افواجِ پاکستان نے سینوں پر گولیاں کھا کر وطن کو بچایا، سپیکرایاز صادق

افواجِ پاکستان نے سینوں پر گولیاں کھا کر وطن کو بچایا، سپیکرایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دشمن چاہے دس گنا بڑا ہو لیکن ہم نے اتحاد، قربانی اور دعاؤں کے ذریعے اسے ہمیشہ شکست دی ہے۔

یوم کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے پاکستانی مسلح افواج کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا افواجِ پاکستان نے سینوں پر گولیاں کھا کر اس وطن کو بچایا، یہی قربانیاں ہماری بقاء کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے سابق حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی کشمیر پالیسی صرف جمعے کے بعد پانچ منٹ باہر کھڑے ہونے تک محدود تھی، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اور ان کی تحریکِ آزادی کو سیاسی نعرے بازی کے بجائے عملی حمایت کی ضرورت ہے جو صرف ن لیگ کی حکومت نے مہیا کی۔

ایاز صادق نے کہا کہ سوشل میڈیا، دشمن طاقتیں اور بعض سینئر سیاستدان ریاست کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں ، جو چیف جسٹس فرعون بن کر بیٹھا تھا آج اس کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں رہا۔

انہوں نے عدالتی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ سازش کرنے والے سیاستدان آج منظر سے غائب ہیں، یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے پاکستان کی ترقی کو روکا اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کی، تاریخ ان کو دفن کرے گی اور وہ دفن بھی ہوں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے انتخابات کے بعد پنجاب اور پاکستان کی تقدیر بدلنا شروع ہو چکی ہے، شہباز شریف کی قیادت اور مریم نواز کی صوبائی حکومت نے ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا، بلکہ پچھلی حکومت کا معاہدہ نبھایا مصنوعی طور پر تیل کی قیمتیں کم کرنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے، یہ صرف وقتی فائدے کے لیے ملک کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

ایاز صادق نے سابقہ حکومتی اقدامات پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ اگر نواز شریف کو 2017 میں نہ ہٹایا جاتا تو آج پاکستان ایک مختلف اور خوشحال ریاست ہوتا، ان کی نااہلی بھی ایک سازش کا حصہ تھی، جو ترقی کے سفر کو روکنے کے لیے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں حکومت ملٹری کورٹ فیصلوں اور کارروائی کا مکمل ریکارڈ فراہم کریں، پشاور ہائیکورٹ

بھارت کے حالیہ الزامات پر ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھرپور عالمی سطح پر پاکستان کا دفاع کیا، انہوں نے کہا کہ فوج، نیوی، ایئر فورس اور سیاسی قیادت نے متحد ہو کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور یہ قومی اتحاد دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے۔

Scroll to Top