علیمہ خانم بھی جھوٹ بولنے میں بھائی کی ہم قدم نکلیں، عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی کا احتجاج صرف دکھاوا، قیادت ہر بار غائب ہو جاتی ہے، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صرف احتجاج کا نعرہ لگاتی ہے مگر عملی طور پر دہشت کی سیاست کرتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کالیں محض دکھاوا ہوتی ہیں جبکہ عمل کے وقت قیادت منظر سے غائب ہو جاتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سانحہ سوات اور لورالائی جیسے قومی سانحات پر بانی پی ٹی آئی کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست کی کال کا مقصد صرف اپنی ناکام حکومت کو 90 دن کی مزید مہلت دلوانے کی کوشش ہے جسے عوام بخوبی سمجھ چکے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں سیاسی انتشار کو نئی سطح پر پہنچا دیا ہے یہ جماعت جعلی مولا جٹ بن کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہ، مگر اب عوام کی نظروں میں محض ایک سیاسی مذاق بن چکی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے سیالکوٹ کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت متاثرہ خاندان کے دروازے تک نہ جا سکی جبکہ ساہیوال سانحہ کے وقت موجودہ اپوزیشن لیڈر غمزدہ خاندانوں کو سی ایم ہاؤس بلاتے تھے آج وہ عوام کے درمیان نظر نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں ہماری حکومت آئینی ہے، گرانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، بیرسٹر سیف

ان کا کہنا تھا کہ جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے لیکن عوامی مسائل پر بات تک نہ کی گئی، پاکستان کی تاریخ میں اتنی فتنہ انگیز اور فاشسٹ جماعت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

Scroll to Top