چھ سالہ سفیان محسود کا ایک اور کارنامہ، پانچواں گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

چھ سالہ سفیان محسود کا ایک اور کارنامہ، پانچواں گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا پانچواں گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

چھ سالہ سفیان پہلے ہی چار عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں اور اب انہوں نے ایک نیا چیلنجنگ ریکارڈ توڑ کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے 30 سیکنڈز میں زیادہ سے زیادہ سٹیپ اپس کا چیلنج دیا گیا تھا جس میں 30 سٹیپ اپس کا ہدف مقرر تھا۔

سفیان محسود نے اس ریکارڈ کو نہ صرف توڑا بلکہ بڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے 45 سٹیپ اپس مکمل کیں۔

سفیان محسود کا شمار پاکستان کے کم عمر ترین گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز میں ہوتا ہے، انہوں نے چھ سال کی عمر میں چار عالمی ریکارڈز قائم کیے جن میں تیز ترین ککنگ، فٹ ورک اور جسمانی پھرتی سے متعلق مہارتیں شامل تھیں۔

سفیان محسود اس سے پہلے بھارت کے دو گینیز ورلڈ ریکارڈز بھی توڑ چکے ہیں جس سے ان کی عالمی سطح پر صلاحیتوں کا اعتراف کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان شاہینز انگلینڈ روانہ، اسکواڈ کے نام سامنے آ گئے

کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود کی کامیابیاں نہ صرف ان کے ذاتی عزم کی مظہر ہیں بلکہ یہ پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کی عالمی سطح پر پذیرائی کا بھی ثبوت ہیں۔

Scroll to Top