پاکستان تحریک انصاف نے 5 ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا ساتھ دینے پر ان کیخلاف ایکشن لیا گیا۔
پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ ڈالنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں پارٹی سے نکال دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 5 ارکان کو پارٹی سے برطرف کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اورنگزیب کھچی، مبارک زیب خان عثمان علی، ظہور قریشی اور الیاس چوہدری کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا ہے کہ پانچوں ارکان اب قومی اسمبلی سے بھی نااہل ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی معطلی بارے بھی پیشرفت سامنے آئی ہے ،اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ 26 ارکان کی رکنیت معطلی کے معاملے پر سپیکر سے پہلے ملاقات ہو چکی ہے تاہم معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج صرف دکھاوا، قیادت ہر بار غائب ہو جاتی ہے، عظمیٰ بخاری
انہوں نے کہا کہ تمام تفصیلات اتفاق رائے سے سامنے لائی جائیں گی، رولز آف پروسیجر کو مدنظر رکھا جائے، دونوں جانب سے زبان کا افسوسناک استعمال روکا جانا چاہیے،اور گالی کسی صورت قابلِ جواز نہیں۔





