جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جن شعراء کے فن شعر نے متاثر کیا ان میں فیض احمد اور احمد فراز شامل ہیں۔
پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ میرا اردو ادب کے ساتھ گہرا تعلق رہاہے،سکول کے زمانے میں سکول کی ادبی کتابیں پڑھتا تھا،مجھے اردو کے الفاظ اور جملے بہت پسند تھے،ابھی بھی میں خود شاعر نہیں ہوں لیکن میرا جو شعر کے ساتھ جو ذوق ہے تو میرے سامنے کوئی غلط شعر نہیں کہہ سکتا۔
اس سوال پر کونسے شعراء کرام کی پسند ہیں ان کا کہنا تھاکہ میں نے بہت سارے شعراء کرم کی کتابیں پڑھی ہیں ، میں نے علامہ اقبال،فیض احمد فیض،احمد فراز ،میرتقی میرا ور غالب کو پڑھا ہےلیکن جو زمانے اور عصرکے بلند پایہ شاعر رہے ہیں اور جن کے فن شعر نے مجھے متاثر کیا ہے تو اس میں فیض احمد فیض اور احمد فراز شامل ہیں۔





