مخصوص نشستیں حلف برداری ،الیکشن کمیشن کا گورنرکو اجلاس طلب کرنے کیلئے خط

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے ارکان کی حلف برداری کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔

گورنر کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 109 کے تحت گورنر کو اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے اجلاس بلانا چاہیے تاکہ مخصوص نشستوں کے ارکان کی حلف برداری کی جا سکےجو کہ 21 جولائی کو ہونے والے سینٹ الیکشن کے لیے الیکٹورل کالج کے مکمل ہونے کے لیے ضروری ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھا تھاجس پر اسپیکر نے جواب دیا کہ آئین یا قواعد کے تحت اسمبلی کا اجلاس خود بلانا ان کے اختیار میں نہیں ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ اجلاس طلب کرنے کے لیے گورنر کو سمری بھجوائیں تاکہ ارکان کی حلف برداری میں تاخیر نہ ہو اور الیکٹورل کالج مکمل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت میں ایک اور بڑا اسکینڈل، سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ میں 32 ارب روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top