اسمارٹ فونز کی ہفتہ وار رینکنگ جاری، سام سنگ نے سب کوپیچھے چھوڑ دیا

گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی اسمارٹ فونز کی مقبولیت کی درجہ بندی میں سام سنگ نے ایک بار پھر سبقت حاصل کر لی ہے۔

تازہ فہرست میں سام سنگ کمپنی کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی زی فولڈ 7 پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے۔

فہرست کے مطابق، انفِنکس ہاٹ 60 پرو + نے بھی زبردست انٹری دی ہے اور دوسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔ ون پلس نورڈ 5 جی تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، اور گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

چھٹے نمبر پر شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی موجود ہے، جب کہ گلیکسی زی فلپ 7 نے نئی انٹری کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔آٹھویں نمبر پر ویوو ایکس 200 ایف ای فائیو جی، نویں پر نتھنگ فون (3)، اور دسویں نمبر پر نئی انٹری کے ساتھ ون پلس نورڈ سی ای 5 فائیو جی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت اور شوگر ملز کے درمیان مذاکرات کامیاب، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلومقرر

واضح رہے کہ یہ درجہ بندی صارفین کی تلاش، رجحانات اور مقبولیت کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہے، جس سے مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کی طلب اور ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top