خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت شمالی پنجاب کے کئی شہروں میں بارش متوقع ہے۔ اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے اہم شہروں لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، جھنگ، گجرات، گوجرانوالہ، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، چنیوٹ، بہاولپور، ڈی جی خان اور دیگر مقامات پر بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

سندھ میں کراچی، گھوٹکی، سکھر، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، میرپورخاص، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد اور جیکب آباد شامل ہیں جہاں بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں بارشوں سے تباہی، علی امین گنڈاپور کی ہر ممکن تعاون کی پیشکش

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کرک، مردان، ہنگو، کوہاٹ، باجوڑ اور خیبر میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Scroll to Top