خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر جوڈیشل افسران کے تبادلے

پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، فیصلہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے تحریر کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اگست میں پشاور ہائیکورٹ کے اسی فیصلے کو بحال کیا تھا جس میں آئین پاکستان کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب نمائندوں کے لیے حلف لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق سپیکر کو منتخب نمائندوں سے حلف لینے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ مختلف وجوہات کی بنا پر ایسا کرنے میں ناکام رہے، عدالت نے اس رویے کو اختیارات کا غلط استعمال قرار دیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندوں سے حلف نہ لینا، درخواست گزار کو ان کے آئینی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی سے متعلق اہم درخواستوں پر آج سماعت ہوگی

عدالت کو ایڈووکیٹ جنرل نے آگاہ کیا کہ اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس پر عدالت نے درخواست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

Scroll to Top