خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصان، 2 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصان، 2 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے.

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات بونیر، شانگلہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، لوئر کوہستان اور مانسہرہ کے اضلاع میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لوئر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بٹگرام میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 11 مویشی ہلاک ہوئے، ایک مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں سے 178 اموات، 491 زخمی،این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے، جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top