افغان ای ویزہ سیکنڈل، وزارت داخلہ نے دو اعلیٰ افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

افغان ای ویزہ سیکنڈل، وزارت داخلہ نے دو اعلیٰ افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

افغان ای ویزہ سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، وزارت داخلہ نے معاملے میں مبینہ طور پر ملوث دو اہم افسران کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ویزہ سیکشن شریں حنا اصغر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ شفقت علی چاچٹر کو نیا ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔

جوائنٹ سیکرٹری ایف آئی اے سیکشن عدنان ارشد اولک کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ عاصم ایوب کو ان کی جگہ جوائنٹ سیکرٹری ایف آئی اے مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ان تبدیلیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں افسران کا نام افغان ای ویزہ سکینڈل میں مبینہ طور پر سامنے آیا تھا، سکینڈل میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں رشوت لینے کے الزامات پر ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 3 ایم پی او کا نفاذ محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکینڈل کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

Scroll to Top