گاڑی مالکان کے لیے بری خبر، پٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر نئی لیوی عائد

گاڑی مالکان کے لیے بری خبر، پٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر نئی لیوی عائد

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر نئی انرجی وہیکل آڈیپشن لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق یہ لیوی مرحلہ وار مختلف انجن کیپسٹی والی گاڑیوں پر لاگو ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 1300 سی سی سے کم انجن والی مقامی و درآمدی گاڑیوں، پک اپس، بسوں اور ٹرکوں پر 1 فیصد لیوی عائد کی گئی ہے۔

1300 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر 2 فیصد اور 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر 3 فیصد لیوی لاگو ہوگی۔

ایف بی آر کے مطابق اس لیوی کا بنیادی مقصد پیٹرول اور ڈیزل پر انحصار کم کرنا اور صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

پاکستان میں تیار یا اسمبلڈ گاڑیوں پر یہ لیوی متعلقہ مینوفیکچرر ادا کرے گا جبکہ درآمدی گاڑیوں پر یہ لیوی خریدار سے وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 3 ایم پی او کا نفاذ محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انرجی وہیکل آڈیپشن لیوی ماحولیاتی بہتری اور توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کی قومی پالیسی کا حصہ ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top