ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی سزائے موت ختم کرنے کی تجویز، معاملہ کابینہ کمیٹی کے سپرد، طارق وحید

پشاور: ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ملک میں سزائے موت ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے، جس پر غور کے لیے وفاقی کابینہ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔

سینئر صحافی طارق وحید نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں وفاقی سطح پر، اور تین صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ایک کلو تک منشیات رکھنے پر دی جانے والی سزائے موت پہلے ہی عمر قید میں تبدیل کی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سزائے موت کے قانون پر نظرثانی عالمی رجحانات کے مطابق کی جا رہی ہے، اور پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں اب اس سزا کے متبادل تلاش کیے جا رہے ہیں۔

طارق وحید نے گفتگو کے دوران یہ بھی بتایا کہ دنیا کے 53 ممالک میں مختلف جرائم پر اب بھی سزائے موت رائج ہے، جن میں پاکستان شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرفان سلیم اور عائشہ بانو سینیٹ ریس سے باہر، دستبردار امیدواروں کی تعداد چار ہو گئی

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، سزائے موت کی شرح سب سے زیادہ سعودی عرب میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

Scroll to Top