پاکستانیوں نے ایک سال میں چائے نوشی کی نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد: پاکستانی عوام کی چائے سے محبت ایک بار پھر سرکاری اعداد و شمار میں نمایاں ہو گئی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستانی شہریوں نے مجموعی طور پر 179 ارب روپے سے زائد کی چائے پی، جو ملکی معیشت میں چائے کی اہمیت اور مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال میں دو لاکھ 46 ہزار 514 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، جس پر ملک کو 62 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا درآمدی بل برداشت کرنا پڑا۔

تاہم گزشتہ برس یعنی 2023-24 کے مقابلے میں چائے کی درآمدات میں 4.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے پچھلے سال (2023-24) میں پاکستان نے 2 لاکھ 59 ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں چائے کا درآمدی بل 6 کروڑ ڈالر رہا، جو کہ سال کا سب سے زیادہ مہنگا مہینہ قرار پایا، جب کہ جون 2025 میں درآمدی بل 4 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top