غزہ میں امن کی راہ ہموار کرنے کیلئے جنگ بندی ناگزیر ہے، سعودی وزیر خارجہ

امریکی کانگریس کے ارکان کا صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ

واشنگٹن:امریکی کانگریس کے متعدد ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کے لیے فوری اور مؤثر سفارتی کوششیں کریں اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں تاکہ انسانی بحران کو روکا جا سکے۔

کانگریس کے ارکان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں غزہ میں جاری جنگ کو خطرناک اور بے سمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کا کوئی واضح اختتام نظر نہیں آ رہا، جو نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ خود اسرائیل کے قومی سلامتی مفادات کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیلی زمینی کارروائیوں نے امدادی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے، اور اس وقت غزہ کی 75 فیصد آبادی قحط، ادویات کی قلت اور بنیادی سہولیات کے بحران کا سامنا کر رہی ہے۔

ارکان کانگریس نے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ثالثی کا مؤثر کردار ادا کریں اور جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، دفتر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری اقدام نہ کیا گیا تو یہ انسانی بحران مزید شدت اختیار کرے گا اور علاقائی و عالمی امن کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Scroll to Top