پٹرول موٹرسائیکل کو الیکٹرک میں بدلنے پر حکومت کا 1 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سموگ میں کمی کے لیے پٹرول موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک میں تبدیل کرانے والوں کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے پٹرول بائیکس کو الیکٹرک میں تبدیل کروانے والوں کو 1 لاکھ روپے نقد انعام دے گی۔ اس اقدام کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا اور شہریوں کو سستی، پائیدار سواری کی جانب راغب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن ہے کہ پنجاب کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک اور گرین صوبہ بنایا جائے اور اسی وژن کے تحت “پلانٹ فار پاکستان” مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت پانچ لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ رنگ روڈ کے اطراف میں 3 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابی فہرستوں میں جعلسازی کی انتہا، کتے کو شہری بنا دیا گیا

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ہارٹی کلچر اتھارٹی درخت لگانے کی مہم میں سرگرم عمل ہے اور شہریوں کو 1399 پر کال کرنے پر پودے گھروں تک مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top