قومی امن جرگہ کی صوبائی کمیٹی کا اہم اجلاس، اسلام آباد مارچ کی تاریخ جلد طے کرنے پر اتفاق

پشاور:قومی امن جرگہ کی صوبائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج باچا خان مرکز پشاور میں اے این پی کے صوبائی صدر اور کمیٹی کے چیئرمین میاں افتخار حسین کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں اسلام آباد مارچ کے حوالے سے مشاورت پر زور دیا گیا۔

جاری بیان کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ کمیٹی کا اگلا اجلاس پرسوں دوبارہ باچا خان مرکز پشاور میں ہوگا، جہاں تمام صوبائی قائدین اپنے مرکزی قائدین سے مشاورت کے بعد اسلام آباد مارچ کی تاریخ حتمی طور پر دیں گے۔

میاں افتخار حسین نے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ جرگہ کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف دو دن بعد ہم نے صوبائی کمیٹی کا اجلاس بلایا اور اب پرسوں اسلام آباد مارچ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اور تحریکیں مشترکہ تاریخ دیں تاکہ مارچ میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

اجلاس میں باچا خان مرکز پشاور میں منعقدہ قومی امن جرگہ کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اے این پی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اراکین نے اعلامیے پر مکمل عمل درآمد کے لیے ہر حد تک جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں کمیٹی کو احتجاج کے حوالے سے دی گئی دیگر ذمہ داریوں پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میںمختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں جن میں مسلم لیگ (ن) سے اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عباداللہ خان ، طارق اعوان، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ایڈووکیٹ حیدر مومند، مزدور کسان پارٹی کے صوبائی صدر عادل محمود نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں : پٹرول موٹرسائیکل کو الیکٹرک میں بدلنے پر حکومت کا 1 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر ایوب شاہ اور اخونزادہ چٹان، جماعت اسلامی کے امیر خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان، جے یو آئی (ف) کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد ہمایون، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ندیم عسکر اور عوامی ورکرز پارٹی کے انجینئر حیدر بھی اجلاس میں زمان شامل تھے۔

Scroll to Top