رشوت ٹھکرانے پر انعام،روس میں پولیس کے لیے نیا انوکھا منصوبہ

رشوت ستانی جیسے سنگین اور دیرینہ مسئلے کے خاتمے کے لیے روس نے ایک نیا تجربہ شروع کیا ہے۔

کراسنوڈار کرائی میں پولیس اہلکاروں کی دیانت داری کو فروغ دینے کے لیے ایک ایسی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس میں کسی بھی اہلکار کو اگر رشوت کی پیشکش کی جائے اور وہ اسے مسترد کر کے اعلیٰ حکام کو اطلاع دے دے، تو اُسے وہی رقم بطور انعام ملے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا بنیادی مقصد پولیس فورس میں ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ملک میں رشوت ستانی کے خلاف جاری اقدامات کے باوجود خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت اگر کسی شہری نے ٹریفک پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار کو مثلاً 10 ہزار ربل رشوت دینے کی کوشش کی، اور اہلکار نے نہ صرف اس پیشکش کو رد کیا بلکہ اسے رپورٹ بھی کر دیا تو اس اہلکار کو اتنی ہی رقم یعنی 10 ہزار ربل بطور انعام دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اپرکوہستان مالیاتی سکینڈل : گرفتارٹھیکیدار نے ضمانت کی درخواست جمع کردی

یہ اقدام دنیا بھر میں انسدادِ رشوت کی حکمتِ عملیوں میں ایک انوکھا اضافہ سمجھا جا رہا ہے اور اگر مؤثر ثابت ہوا تو دیگر ممالک کے لیے بھی ایک مثال بن سکتا ہے۔

Scroll to Top