سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

کراچی: سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا مسلسل تیسرے دن بھی مقامی و عالمی مارکیٹ میں نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے کا ہو گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی ریٹ 3,400 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا۔

ادھر چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، جہاں پاکستان میں فی تولہ چاندی 14 روپے اضافے سے 4 ہزار 73 روپے کی ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں 0.14 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے چاندی کی فی اونس قیمت 38.40 ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 4,900 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جس سے مارکیٹ میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

Scroll to Top