حج درخواستوں کی وصولی جاری، ہفتہ کو بھی نامزد بینک کھلے رہیں گے،ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں نامزد بینک ہفتہ کو بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزارت کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے 14 نامزد بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہفتہ کے روز بھی اپنے برانچز کھول کر درخواستوں کی وصولی کو یقینی بنائیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 58 ہزار سے زائد افراد کی حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ خواہشمند افراد اپنی درخواستیں آن لائن یا مقررہ بینک برانچز میں جمع کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستیں اور اخراجات 4 سے 9 اگست تک وصول کیے جا رہے ہیںجبکہ غیر رجسٹرڈ افراد 11 سے 16 اگست کے درمیان اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

Scroll to Top