وانا(نورعلی) جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مقام وانا کے قریب اعظم ورسک دانہ لگاڈ کے مقام پر واقع پل کو بارودی مواد کے ذریعے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں وانا تا اعظم ورسک مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پل کے نیچے دہشتگردوں کی جانب سے بارودی مواد نصب کیا گیا تھاجو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
پل کی تباہی کے باعث علاقہ مکینوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لنڈی کوتل اسپتال کی بجلی بند کرنے کی دھمکی، ٹیسکو چیف کی ہٹ دھرمی ناقابل قبول،عدنان قادری
انتظامیہ کی جانب سے متبادل راستے کے انتظامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو نقل و حرکت میں آسانی دی جا سکے۔





