وفاقی وزارت خزانہ نے پنشنرز کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے ایک نیا آفس میمورینڈم جاری کر دیا ہےجس کے تحت یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافہ کیا جائے گا اور 2011 سے 2024 کے دوران دیے گئے پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو پنشن کا حصہ قرار دیا جائے گا۔
گراس پنشن سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کر کے یہ ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق یہ پانچ سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنسز مجموعی طور پر 70 فیصد تک بنتے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن کو نیٹ پنشن تصور کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ 2011 میں 15 فیصد، 2015 میں 7.5 فیصد، 2022 میں 15 فیصد، 2023 میں 17.5 فیصد اور 2024 میں بھی 15 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا تھاجو اب پنشن میں شامل کیے جائیں گے۔؛
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخواحکومت کا دیہی علاقوں میں صفائی پروگرام شروع کرنے کا اعلان





