شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹرز کے ذریعے شہری آبادی پر ڈرون حملہ، 8 سالہ بچی جاں بحق

میرانشاہ : شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں تپی میں خوارج (ٹی ٹی پی) کے مبینہ ڈرون حملے میں 8 سالہ معصوم بچی عافیہ دختر محمد نور جاں بحق ہو گئی۔

حملے میں بارودی مواد ٹھنڈے مشروب کی بوتل میں چھپا کر ڈرون کے ذریعے گرایا گیا جو سیدھا بچی کے سر پر آ گرا۔

عافیہ کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال میرانشاہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پنشنرز کےلیے بڑی خوشخبری، وزارت خزانہ کا اہم اعلامیہ جاری

واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کیےجن سے تصدیق ہوئی کہ حملے میں استعمال شدہ مواد پر ٹی ٹی پی کے نشانات واضح تھے۔

Scroll to Top