خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا ،محکمہ موسمیات نے تفصیلات بتادی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں 14 اگست سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہونے والا ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے تحت بالائی خیبرپختونخوا، شمالی و وسطی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں مزید بارشیں متوقع ہیں،جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ بارشوں کا سلسلہ بھی ایک سے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے بعد نیا موسمی نظام اثر دکھائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کےلیے ای رکشہ منصوبے کا آغاز

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، خصوصاً لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور پشاور جیسے بڑے شہروں میں۔

بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، خاص طور پر مری، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے بعض علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا احساس نوجوان پروگرام :بغیر سود کے قرضوں کی اسکیم کیا ہے،طریقہ کار جانئے

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں سے بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Scroll to Top