انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں دوا ساز کمپنی میں آگ بھڑک اٹھی

پشاور کے انڈسٹریل سٹیٹ کارخانوں میں واقع راکاپوشی فارماسیوٹیکل کمپنی میں اچانک آگ لگ گئی۔

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی دو فائر ویکلز اور ایک ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ کو ایک مخصوص حصے تک محدود رکھا اور فیکٹری کے دیگر حصوں کو متاثر ہونے سے بچا لیا۔

فائر فائٹرز نے دھوئیں کے اخراج کو قابو میں رکھنے کے لیے سموک ایجیکٹرز کا استعمال بھی کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے مسلسل کوششوں کے بعد ایک گھنٹہ اور 25 منٹ میں آگ پر مکمل قابو پالیا، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف علاقوں میں 10 اگست کو کرفیو نافذ، محکمہ داخلہ کا حکم نامہ جاری

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان نے موقع پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہا۔

Scroll to Top