پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم ٹرنیداد میں آمنے سامنے ہوں گی۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، آج کا میچ سیریز کے فیصلے کے لیے نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ میزبان ویسٹ انڈیز کے لیے یہ میچ مارو یا مر جاؤ کی حیثیت رکھتا ہے، شکست کی صورت میں سیریز ویسٹ انڈیز کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 280 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے ہدف 281 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، حسن نواز، بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل ہونگے۔
میزبان ٹیم میں برینڈن کنگ، ایون لیوس، کارٹے، شائے ہوپ، شیرفین ردرفورڈ، روسٹن چیز، روماریو شیفرڈ، گداکیش موتی، شیمار جوزف، جیدین سیلز اور جیدیا بلیڈز شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے اور آج کا میچ جیت کر گرین شرٹس سیریز اپنے نام کر سکتے ہیں، دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز بچانے کے لیے پوری جان لڑائے گی۔





