اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز ان کی بیٹی ہیں اور نواز شریف ان کے قائد اور رہنما ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے زندگی گزاری ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ضمنی الیکشن سے متعلق تھا اور تمام اہم فیصلے نواز شریف کے ماتحت ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمارے قائد ہیں اور پہلا اور آخری فیصلہ ان کا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر غلطیوں کا اعتراف ضروری ہے، شیر افضل مروت
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے،
تاہم وزیر دفاع نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔





