چہلم کے موقع پر پشاور پولیس کے آپریشن میں حیران کن راز سامنے آ گئے

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کے قیام اور چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

پشاور کے تھانہ چمکنی اور تھانہ متنی کی حدود میں ایس ایچ او جاوید مروت اور ایس ایچ او واجد خان کی قیادت میں بھاری نفری پولیس نے الگ الگ آپریشنز کیے۔

ان آپریشنز میں ایلیٹ فورس، آر آر ایف، لیڈیز پولیس، سنِیفر ڈاگز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران اشتہاری مجرمان، غیر قانونی رہائش پذیر افراد، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر دفاع خواجہ آصف نے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کر دی

پولیس نے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی ہے جبکہ گرفتار شدگان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اعلان کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بلاتعطل جاری رکھا جائے گا۔

Scroll to Top