تحریک انصاف کا یومِ احتجاج، بانی کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بیرسٹر گوہر

عوام کی آواز کو دبانا خواب ہی رہ جائے گا، بیرسٹر گوہر خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اور 9 مئی کے کیسز میں آج بھی ہمارے رہنماؤں کو سزائیں دی گئی ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف نے 9 مئی کی مذمت کی ہے اور آج ہمارے 76 ارکان ایوان میں موجود ہیں جو اس بات کی زندہ مثال ہیں کہ عوامی حمایت کمزور نہیں ہو سکتی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عدالت کے ان فیصلوں کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا اور سوال اٹھایا کہ کس قانون کے تحت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود رشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائیں۔

عدالت کے جج نے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔

یہ بھی پڑھیں : یوسف رضا گیلانی خاندان کے ساتھ بارسلونا میں بڑا واقعہ، چند منٹوں میں بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑا

اسی کیس میں تحریک انصاف کی سینٹرل ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عائشہ بھٹہ اور بانی پی ٹی آئی کے گارڈ حافظ ارشد کو بھی 10 سال قید کی سزا دی گئی۔

علاوہ ازیں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مزید 2 مقدمات میں بری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں نامزد پانچ کم عمر ملزمان کو بھی بریت مل گئی ہے۔

Scroll to Top