بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد تنظیم پر پابندی پاکستان کی جیت ہے، طلال چودھری

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ امریکا نے کالعدم تنظیمیں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دینے کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف تسلیم کیا ہے جو ہماری کامیاب سفارتی کاری کا نتیجہ ہے۔

طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ بھارت کی پراکسیز ہیں اور جلد فتنہ الہندوستان جیسے دیگر گروپس بھی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیموں پر پابندی پاکستان کی بڑی جیت ہے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ ہمارا مؤقف نہ صرف امریکا بلکہ یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشتگرد گروپوں کو فنڈنگ اور تربیت فراہم کرتا ہے،

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نے چین کیساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

جس کی وجہ سے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ دہشتگردوں نے مدارس اور سکولوں پر حملے کیے، جن میں فوجی اور عام شہری شہید ہوئے۔

طلال چودھری نے کہا کہ امریکی فیصلے سے پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑنے میں مدد ملے گی اور اس سے عالمی سطح پر امن و سلامتی کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جتنا مضبوط ہوگا، دنیا اتنی ہی محفوظ ہوگی۔

Scroll to Top